ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اچھے سکرپٹ کے ساتھ اچھے لوگ بھی ملیں، ارشد وارثی

منگل 20 نومبر 2018 13:00

ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اچھے سکرپٹ کے ساتھ اچھے لوگ بھی ملیں، ارشد وارثی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اچھے سکرپٹ کے ساتھ اچھے لوگ بھی ملیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ بطور اداکار فلم میں ان کے کردار کا چھوٹا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ ان کی فلموں کے انتخاب کا پیمانہ صرف اچھا سکرپٹ نہیں ہے بلکہ اس کے اچھے لوگ بھی ہیں یعنی اچھی کاسٹ اور ٹیم کا ہونا میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ایسا بہت کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کم کام کرتے ہیں۔ ارشد وارثی کی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ 23 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 13:00:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :