بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

منگل 20 نومبر 2018 14:46

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد
ْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 14:46:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :