فیض احمد فیض کی برسی منائی گئی

منگل 20 نومبر 2018 18:03

فیض احمد فیض کی برسی منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بیسویں صدی کے عظیم ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی برسی منگل کو منائی گئی۔ برصغیر کے اس عظیم شاعر نی13 فروری 1911ء کوسیالکوٹ میں آنکھ کھولی۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے، انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا۔

لیفیٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی، مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے وابستہ رہے۔ فیض احمد فیض کے ہاں غم جاناں اور غم دوراں ایک ہی پیکر میں یکجا ہیں ان کا رومانوی رنگ ایک منفرد لہجے کا حامل ہے۔ ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر 20 نومبر 1984ء کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملا لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 18:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :