مادھوری ڈکشٹ ہالی وڈ فلم موگلی: لیجنڈ آف دا جنگل کے ہندی ورژن کی ڈبنگ کا حصہ بن گئیں

جمعرات 22 نومبر 2018 21:15

مادھوری ڈکشٹ ہالی وڈ فلم موگلی: لیجنڈ آف دا جنگل کے ہندی ورژن کی ڈبنگ کا حصہ بن گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہالی وڈ فلم موگلی: لیجنڈ آف دا جنگل کے ہندی ورژن میں اپنی آواز میں ڈبنگ کرائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ہالی وڈ کی تخیلات پر مبنی ایڈونچر فلم موگلی: لیجنڈ آف دا جنگل کے ہندی ورژن میں نشا کے کردار کے لئے ڈبنگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد ہالی وڈ ایڈوینچر فلمیں دیکھی ہیں اور وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ وہ ایسے پرتجسس کرداروں کی ڈبنگ کرائیں لیکن بالآخر انہیں ہالی وڈ فلم کے لئے ڈبنگ کرنے کا موقع ملا ہے جس کے لئے وہ بے حد خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 21:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :