ماضی کے مشہور اداکار وحید مراد کی برسی منائی گئی

جمعہ 23 نومبر 2018 17:37

ماضی کے مشہور اداکار وحید مراد کی برسی منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) ماضی کے مشہور اداکار وحید مراد کی برسی جمعہ کو منائی گئی۔ وحید مراد پاکستان کے ان اداکاروں میں سے ہیں جن کی اداکاری حقیقت کے قریب تر تھی۔ وحید مراد 2اکتوبر 1938کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کو حاصل ہوئی۔

اٴْن کے پرستاروں نے ان کا لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کاپی کیا۔ وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور سپورٹنگ ایکٹر فلم ’’اولاد‘‘ سے کیا جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ تھی۔ وحیدمراد کی1966 میں بنے والی فلم ’’ارمان‘‘ نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وحید مراد کو ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب اور مستانہ ماہی میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ دیا گیا۔ وحید مراد کو 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وحید مراد کی وفات کے 27 سال بعد انہیں 2010 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کرانا پڑی اس کے بعد فلموں میں ہونے والی ناکامی نے وحید مراد کو دل برداشتہ کر دیا اور 23 نومبر 1983 کی صبح فلم انڈسٹری کا یہ درخشاں ستارہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 17:37:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :