رابرٹ ڈی نیرو کی اپنی بیوی سے علیحدگی،20 سال قبل شادی کی تھی

پیر 26 نومبر 2018 18:57

رابرٹ ڈی نیرو کی اپنی بیوی سے علیحدگی،20 سال قبل شادی کی تھی
لاس اینجلس ۔ 26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) ہالی وڈ کے دوآسکر ایورڈ یافتہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 75 سالہ رابرٹ ڈی نیروکا 63 سالہ گریس ہائی ٹاور سے شادی کو 20 سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا تھا اور ان سے ان کے دو بچے بھی ہیںتاہم کچھ ماہ سے جوڑے نے خاموشی سے الگ الگ رہائش اختیار کر لی۔ڈی نیرو کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں میں فاصلے بڑھ گئے تھے جس پر وہ ایک دوسرے سے جدا ہو گئے ہیں۔رابرٹ ڈی نیرو نے گریس سے 1997میں دوسری شادی کی تھی ،ان کو شمار ہالی وڈ کے محترم ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور انھوں نے اپنی خاندانی زندگی کو لائم لائٹ سے ہمیشہ دور رکھا۔

وقت اشاعت : 26/11/2018 - 18:57:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :