ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ‘ہمایوں سعید

پیر 26 نومبر 2018 19:48

ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ‘ہمایوں سعید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے ا?سان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے ا?ئیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں کراچی سے فلمیں بننا شروع ہوئیں اس وقت لاہور فلم انڈسٹری مکمل طور پر بیٹھ چکی تھی اس مشکل وقت میں کراچی کے فلمسازوں نے رسک لیا اور کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ایک تحفظ کا احساس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے ڈائریکٹر کسی سے کم نہیں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بعض ناقدین ہماری فلموں پر بلا وجہ تنقید کا نشتر چلاتے ہیں اگر انہیں فلموں کی اتنی سوجھ بوجھ ہے تو باتیں کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 19:48:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :