ارمینہ رانا خان کا اپنے نئے پروجیکٹ ’اے دل ذرا سنبھل‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے کا اعلان

منگل 27 نومبر 2018 18:56

ارمینہ رانا خان کا اپنے نئے پروجیکٹ ’اے دل ذرا سنبھل‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’اے دل ذرا سنبھل‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک انٹرویومیں ارمینہ خان نے بتایا کہ وہ اپنے کاروبار اور فیملی پر فوکس کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق میں نے ایک سال کا وقفہ اس لیے لیا، تاکہ میں ذاتی زندگی اور فیملی پر فوکس کرسکوں، گزشتہ سال میں نے 10 ماہ پاکستان میں گزارے، ایک کے بعد ایک پروجیکٹس کی وجہ سے صرف میرا کاروبار ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ میرا فیملی کو وقت دینا بھی مشکل رہا، اس لیے یہ وقفہ لیا، لیکن اب میں ٹیلی ویڑن پر واپسی کرکے خوش ہوں۔

ایک سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار برکت صدیقی نے ارمینہ کو اپنے ڈرامے ’اے دل ذرا سنبھل‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کی پیشکش دی۔ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جس میں تین مرکزی کردار ہوں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناظرین اس ڈرامے سے بیزار نہیں ہوں گے۔اس ڈرامے میں ارمینہ شفق نامی کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شفق میں کئی خامیاں ہیں لیکن اس کا دل بہت صاف ہے اور وہ محبتی لڑکی ہے۔
وقت اشاعت : 27/11/2018 - 18:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :