مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولک ڈسٹوپیئن سنسنی خیز فلم برڈ باکس میں زندگی کے لیے جنگ لڑیں گی

جمعرات 29 نومبر 2018 22:45

مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولک ڈسٹوپیئن سنسنی خیز فلم برڈ باکس میں زندگی کے لیے جنگ لڑیں گی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) رومانوی کامیڈی کے لیے مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولک ڈسٹوپیئن زمانہ کی سنسنی خیز فلم برڈ باکس میں زندگی کے لیے جنگ لڑیں گی۔ہولی وڈ کے معروف ڈراموں میں کام کرنے والی سینڈرا اس فلم میں اپنے دو بچوں کو ایک نادیدہ طاقت سے بچانے کی کوشش کریں گی جو لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

برلن میں ہونے والے فلم کے پریمیئر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینڈرا کا کہنا تھا کہ وہ عموما ڈرانی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی لیکن اس فلم کو اپنی کریئر کا حصہ بنانے پر وہ خوش ہیں۔2014 میں لکھے گئے جوش میلرمن کے ناول برڈ باکس پر بنائی گئی فلم میں میلوری اپنے دو بچوں کے ہمراہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر خطرناک جنگل کی سیر کے لیے لے جاتی ہے جہاں وہ ایک نادیدہ قوت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جو اگر دکھائی دے جائے تو خوفناک حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2018 - 22:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :