کامیابیوں کا سفر جاری ہے ،

منزل تک پہنچ کر خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی‘فلمسٹار میرا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:55

کامیابیوں کا سفر جاری ہے ،
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے اور دو فلموں کے سکرپٹ کا مطالع بھی کر رہی ہوں ۔

اگر مجھے کردار اچھے لگے تو میں دونوں فلموں میں کام کروں گی ۔

(جاری ہے)

میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد ضرور ہلچل مچائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے ہر وقت خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میں بڑے سے بڑے بحران سے نکل آتی ہوں ۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران کہیں باہر سے نہیں آیا یہ ہمارے اپنوں کی مہربانیاں ہیں ۔لیکن آنے والے چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گی۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 14:55:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :