معروف گلوکارہ روشن آرا بیگم کی 36ویں برسی کا انعقاد

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:04

معروف گلوکارہ روشن آرا بیگم کی 36ویں برسی کا انعقاد
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگنگ کرنے والی پاکستان کی معروف کلاسیکل گائیکہ روشن آرا بیگم کی 36ویں برسی 6 دسمبر بروز جمعرات کو منائی گئی۔ اس موقع پر ان کے پرستار وں نے مختلف تعزیتی تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کیگئی۔

روشن آرا بیگم نے پہلی نظر ، جگنو، قسمت ، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے اور ان فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روشن آرا بیگم 1917ء میں کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر پیدا ہوئیں اور تقسیم پاکستان کے بعد لاہور آ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کیرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اپنے کزن استاد عبدالکریم خان سے مسلسل 15سال تک گائیکی کی تربیت حاصل کرکے اپنی الگ شناخت بنائی ۔

انہوںنے ایک پولیس آفیسر چوہدر ی محمد حسین سے شادی کی اور لالہ موسیٰ میں سکونت اختیار کی، جہاں سے وہ ریڈیو ، ٹی وی ، فلم انڈسٹری کیلئے پرفارم کرنے لاہور آیا کرتی تھیں۔ روشن آرا بیگم نے فیروز نظامی ، انیل ، بسواس ، تصدق حسین جیسے موسیقاروں کے ساتھ بھی گانے ریکارڈ کروائے۔ کلاسیکی موسیقی کا یہ روشن ستارہ 6دسمبر 1982ء کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 15:04:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :