لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے پر بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ گرفتار

میکا سنگھ دبئی میں مصالحہ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت لیے گئے تھے

جمعہ 7 دسمبر 2018 11:56

لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے پر بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) معروف بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ کو مبینہ طور پر نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا۔ دبئی انتظامیہ نے اس وقت بولی وڈ گلوکار کو گرفتار کیا جب ایک غیر ملکی لڑکی کی جانب سے گلوکار پر مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی۔میکا سنگھ دبئی میں مصالحہ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت لیے گئے تھے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق گلوکار پر برازیل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیجنے کا الزام ہے اور انہیں ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا اور اب وہ دبئی پولیس کی قید میں ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب میکا سنگھ کو اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا ہو۔اس سے قبل 2016 میں بھی ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے میکا سنگھ پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گلوکار نے جوابی بھتے کے مطالبے کا الزام اس ماڈل پر عائد کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2015 میں ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران تھپڑ مارنے پر بھی میکا سنگھ کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔چند سال قبل میکا سنگھ کو ممبئی ائیرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کے پاس مقررہ حد سے زیادہ بھارتی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔خیال رہے کہ میکا سنگھ بولی وڈ کے چند مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو متعدد ہٹ گانے گا چکے ہیں جبکہ حال ہی میں فلم سمبا کے لیے ان کا گانا آنکھ مارے سامنے آیا جو مقبول بھی ہوا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 11:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :