لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد حکومتی کارکردگی پر بول اُٹھے
حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ، حکومت نے کئی اچھے کام بھی بند کروادئے ہیں۔ فلمسٹار شان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 12:30
(جاری ہے)
میری درخواست ہے کہ یہ جو آرٹسٹک بیوروکریسی ہے اس پر توجہ دیں کیونکہ ہمارے کیا مسائل ہیں یہ آپ سو دنوں میں نہیں سمجھ سکیں گے۔
یقیناً آپ سب بہت اچھے جذبے کے ساتھ آئے ہیں ، لیکن چونکہ آپ نے ایک دن بھی ہماری جگہ پر نہیں گزارا لہٰذا نہ تو آپ ہمارے خوشحالی کو سمجھ سکتے ہیں نہ ہی آپ ہمارے بدحالی کو سمجھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلمسٹار شان شاہد حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل رواں برس مسلم لیگ ن کے دور میں سی پیک کلچرل کی اختتامی تقریب میں شان شاہد سکیورٹی پروٹوکول سے پریشان ہو گئے تھے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی پر سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو کھری کھری تو سنائیں ہی ساتھ ہی سکیورٹی پروٹوکول کے باعث پیش آنے والی پریشانی کا حال بھی سنا دیا۔ اور سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے کہا کہ میں جب یہاں آیا تو سکیورٹی بہت سخت تھی،سکیورٹی والے ہمیں پہچان ہی نہیں رہے تھے تو مریم میری آپ سے گذارش ہے کہ جب فنکاروں کو بلائیں تو اپنے وزیر اعظم وغیرہ کو نہ بلایا کریں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ray Park
Jeremy Renner
Sanjay Kapoor
Julia Roberts
Shehzad Roy
Ayyan Ali
Hugh Jackman
Brittany Snow
Quratulain Balouch
Missy Peregrym
Harshvardhan Rane
Alina Zaidi
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا