سلمان خان میرے اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘ کترینہ کیف

میں جب بھی مایوس ہوتی ہو تو سلمان خان میرے ساتھ ہوتے ہیں‘اداکارہ نے سلمان کو بہترین دوست قراردیدیا

پیر 10 دسمبر 2018 12:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کو بہترین دوست قرار دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ مایوس ہوتی ہیں تو سلمان خان ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کے سب سے اچھے دوست ہیں اوروہ ہمیشہ رہیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے بھی ہوتا ہے کہ سلمان خان دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ تاہم جب وہ کسی معاملے پر مایوس ہوتی ہیں تو وہ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جبکہ مشکل وقت میں ان کی 6 بہنیں اور ماں بھی خوب ساتھ دیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:02:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :