شاہد کپور بھی کینسر کے شکار منیجر نے خبر کو جعلی قراردیدیا

شاہد کپور خوداس افواہ کے پھیلنے پر حیران ہوگئے اور خوب قہقہے بھی لگائے

پیر 10 دسمبر 2018 12:02

شاہد کپور بھی کینسر کے شکار منیجر نے خبر کو جعلی قراردیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بولی وڈ اسٹار شاہد کپور میں معدے کے کینسر کی اسٹیج 1 تشخیص ہوئی اور پھر یہ بات جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔حالیہ عرصے میں متعدد بولی وڈ اسٹارز میں سنگین امراض بشمول کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔جیسے سونالی باندرے اس وقت کینسر کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں اور حال ہی میں ممبئی واپس لوٹی ہیں۔

رشی کپور رواں سال ستمبر میں کسی نامعلوم مرض کا علاج کرارہے ہیں جس کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ کینسر کا شکار ہیں جبکہ عرفان خان کئی ماہ تک لندن میں کینسر کا علاج کراتے رہے ہیں۔ان سب کو دیکھتے ہوئے مداحوں میں شاہد کپور کی خبر پر تشویش حیرت کی بات نہیں۔اب اداکار کے خاندان نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہد کپور کے خاندان کے ایک فرد نے بتایا 'لوگ کچھ بھی کیسے لکھ سکتے ہیں آخر خبر کا ذریعہ کیا ہی اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح جائز قرار دیا جاسکتا ہی شاہد کپور کی منیجر نے بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد کپور اس افواہ کے پھیلنے پر حیران ہوگئے اور خوب قہقہے بھی لگائے۔شاہد کپور اس وقت کبیر سنگھ نامی فلم میں کام کرنے والے ہیں جو کہ 2017 کی تیلگو ہٹ فلم کا ہندی ریمیک ہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:02:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :