عالیہ بھٹ نے دیا مرزا کو بہادر اورخوبصورت دوست قرار دے دیا

پیر 10 دسمبر 2018 12:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ دیا مرزا کو بہادر اور وسیع تجربے کی حامل اپنی بہت خوبصورت دوست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیا مرزا کی اتوار کو 37ویں سالگرہ منائی گئی جس پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر انہیں بہادر اور وسیع تجربے کی حامل اپنی بہت خوبصورت دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بہت زیادہ خوبصورت دوست اور ہمارے ملک کی واریئر کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، شبانہ اعظمی، منیشا کوئرالہ، جوہی چاولہ، سونی رازدان، بپاشا باسو، رتیش دیش مکھ، ویوک اوبرائے، وکی کوشل اور دیگر نے بھی دیا مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:28:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :