دیپیکا پڈوکون کا عامر خان کی فلم ’’مہابھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

دیپیکا پڈوکون کا عامر خان کی فلم ’’مہابھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار عامر خان کی فلم ’’مہابھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اداکار عامر خان کی فلم ’’مہا بھارت‘‘ میں دروپدی کے کردار کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون دلچسپ اور معیاری سکرپٹس کے مطابق فلموں کا انتخاب کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ فوربز انڈیا کی سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 15:08:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :