بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

پیر 10 دسمبر 2018 23:37

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک بار پھر فلم ’مردانی‘کے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لئے مکمل تیاری کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم ’’مردانی‘‘ کا سیکوئل کب کروں گی۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پرٴْجوش ہوں۔واضح رہے کہ 2014 میں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی جرائم اور تھرل سے بھرپور فلم میں رانی مکھرجی نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کا سیکوئل اگلے سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 23:37:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :