2 بارطلاق کے باوجود جینیفرآنسٹن نے اپنی شادیوں کوکامیاب قرار دیدیا

جینیفر آنسٹن دوسری مرتبہ براڈ پٹ سے اور مجموعی طور پر تیسری بار شادی کرنے جا رہی ہیں

منگل 11 دسمبر 2018 12:56

2 بارطلاق کے باوجود جینیفرآنسٹن نے اپنی شادیوں کوکامیاب قرار دیدیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) گزشتہ ماہ 15 نومبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ ہولی وڈ اداکارہ 49 سالہ جینیفر آنسٹن ایک مرتبہ پھر اپنے سابق شوہر براڈ پٹ سے شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں۔ساتھ ہی خبر آئی تھی کہ جینیفر آنسٹن کے دوسرے شہر جسٹن تھیوروکس بھی براڈ پٹ کی سابق دوسری بیوی انجلینا جولی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جینیفر آنسٹن دوسری مرتبہ براڈ پٹ سے اور مجموعی طور پر تیسری بار شادی کرنے جا رہی ہیں، جبکہ براڈ پٹ بھی ایک ہی خاتون سے دوسری جب کہ مجموعی طور پر تیسری بار شادی کرنے جا رہے ہیں۔اسی طرح جینیفر آنسٹن کے دوسرے شوہر جسٹن تھیوروکس دوسری بار اور انجلینا جولی چوتھی بار شادی کرنے جا رہی ہیں، تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

(جاری ہے)

یہ خبر اس وقت سامنے آئی تھی جب کہ 49 سالہ جینیفر آنسٹن کو دوسرے شوہر سے طلاق لیے ہوئے ایک سال بھی نہیں ہوا تھا اور اب اپنی دوسری طلاق کے 10 ماہ بعد اداکارہ نے اپنی شادیوں کو کامیاب قرار دیا ہے۔شوبز اور فیشن میگزین ’ایلے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 49 سالہ جینیفر آنسٹن نے 2 بار طلاق کے باوجود اپنی دونوں شادیوں کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ان کی نظر میں ان کی دونوں شادیاں کامیاب ہیں۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ اگرچہ ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں، تاہم وہ شادی کے دوران اپنے شوہروں کے ساتھ خوش تھیں، اس لیے ان کی شادیاں کامیاب ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ لازمی نہیں ہے کہ ہر چیز کا اختتام بہت ہی خوبصورت ہو۔اداکارہ نے اپنے لمبے چوڑے انٹرویو میں نہ صرف شادی اور طلاق بلکہ خواتین کی جانب سے بچوں کی پیدائش اور گھر بسانے جیسے خواب دیکھنے کے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ خواتین کی اپنی ذاتی پسند ہونی چاہیے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں یا نہیں اور یہ کہ وہ شادی کے بعد بچے چاہتی ہیں یا نہیں۔جینیفر آنسٹن کے مطابق خواتین کو شادی اور بچوں کی پیدائش کے لیے رضامند کرنے کے لیے پریوں کے قصے سنانے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 12:56:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :