فلم ’’بھارت‘‘ میں انوشکا کی جگہ کترینہ مرکزی کردار ادا کریں گی

سلمان خان کیساتھ فلم’ ’انشااللہ‘‘ کے لیے انوشکا شرما سے پہلے دپیکا پڈوکون کا نام بھی سامنے آچکا ہے

منگل 11 دسمبر 2018 12:56

فلم ’’بھارت‘‘ میں انوشکا کی جگہ کترینہ مرکزی کردار ادا کریں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بننے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان ان دنوں اپنی میگا بجٹ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں دیشا پٹانی اور سنیل گروور بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں کترینہ کیف بھی لیڈ رول ادا کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ جلوہ گرہونے والی اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق کہا جارہا ہے تھا کہ انہیں نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’انشااللہ‘ میں سلمان خان کے مد مقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے تاہم اداکارہ کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کو سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا پسند ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے کوئی نئی فلم سائن کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سلمان خان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’ ’انشااللہ‘‘ کے لیے انوشکا شرما سے پہلے دپیکا پڈوکون کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 12:56:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :