کنگنا رناوت نے فلم ’’پنگا‘‘ کے لئے کبڈی کی تربیت لینا شروع کر دی

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

کنگنا رناوت نے فلم ’’پنگا‘‘ کے لئے کبڈی کی تربیت لینا شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کارہ ایشونی ایئر تیواری کی فلم ’’پنگا‘‘ کے لئے کبڈی کی تربیت لینا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کارہ ایشونی ایئر تیواری کی فلم ’’پنگا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت، ریچا چڈھا اور دیگر ٹیم کو کبڈی سیکھنے کے لئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ دیا گیا ہے لہذا فلمساز نے کاسٹ کو کبڈی کی تربیت دینے کے لئے قومی سطح کے کھلاڑیوں گوری وادیکر، وشواس مورے اور تڑک رائول کی خدمات حاصلکی ہیں۔ کنگنا رناوت ہدایت کارہ ایشونی ایئر تیواری کی فلم ’’پنگا‘‘ کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 13:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :