انوشکا سے بہت کچھ سیکھا، ویرات کوہلی

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

ْ ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کی پہلی سالگرہ آسٹریلیا میں منائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ سال 11دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ شادی سے قبل عملی انسان نہیں تھے لیکن جب وہ انوشکا شرما سے ملے تو ان میں تبدیلیاں آنا شروع ہو گئیں کیونکہ وہ شمالی بھارت سے تعلق رکھتے تھے اور اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ کسی دوسرے معاشرے یا کسی دوسرے کی زندگی کا کیا دائرہ کار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انوشکا سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی وجہ سے میریزندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں کیونکہ یہ ایسا ہی تھا جیسے آپ کو آگے بڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور انہوں نے آگے بڑھنے میں میری مدد کی۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 15:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :