امریکی ٹی وی شو میزبان، گلوبل آئیکون اوپرا ونفری کا دیسی ملبوسات میں کرایا گیا فوٹو شوٹ وائرل

منگل 11 دسمبر 2018 23:22

امریکی ٹی وی شو میزبان، گلوبل آئیکون اوپرا ونفری کا دیسی ملبوسات میں کرایا گیا فوٹو شوٹ وائرل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) امریکی ٹی وی شو میزبان اور گلوبل آئیکون اوپرا ونفری کا دیسی ملبوسات میں کرایا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔بھارتی جریدے ’ایلے‘ نے 22 ویں سالگرہ پر اپنے سرِورق کے لیے اوپرا ونفری کا بطور ماڈل انتخاب کیا ہے جس کے لیے اوپرا نے دیسی روایتی ملبوسات زیب تن کیے۔

(جاری ہے)

یہ تمام ملبوسات مقبول بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ ہیں جنہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور دیگر نامور شخصیات کی شادی کے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں۔

اس دوران اوپرا ونفری نے شاندار ساڑھی اور مخملی سٴْرخ رنگ کا کافتان زیب تن کیا جس میں انہوں نے بہترین انداز میں پوز دیے۔اوپرا ونفری کو دیسی روایتی ملبوسات بے حد پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دیسی ملبوسات میں فوٹو شوٹ کے لیے فوراً حامی بھرلی تھی۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 23:22:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :