پاکستان فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار الیاس کشمیری کی 11ویں برسی منائی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:35

پاکستان فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار الیاس کشمیری کی 11ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار الیاس کشمیری کی 11ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ لیلیٰ مجنوں ، وعدہ، انجام، شہرت، سردار، پنجرا، حاتم ، صابرو، ماہی منڈا ، یکے والی ، مراد، جٹی، جگا، عالم آرا، نغمہ دل، سلطنت، دو استاد، گل بکائولی، فانوس، دیوانہ، زمیندار، پیدا گیر، عشرت، عشق پر زور نہیں، باپ کا باپ، سمیت درجنوں فلموں میں انتہائی یادگار منفی و مثبت کردار ادا کرنے والے ہیرو ، ولن، مزاحیہ کریکٹر الیاس کشمیری نے 5 دہائیوں پر محیط اپنے طویل فلمی سفر کو اہم کرداروں سے انتہائی یادگار بنایا۔

ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں جبکہ انکے بیٹے عاصم الیاس کشمیری نے بھی فلمسازی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیالیکن وہ اس اقدام میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مرحوم 83برس کی عمر میں شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کو ان کا ایک پائوں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12دسمبر 2007ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی برسی کے موقع پر کسی بھی نگار خانے میں کوئی بھی دعائیہ تقریب منعقد نہ ہوسکی البتہ مختلف نجی ٹی وی چینلز نے ان کے فن کے حوالے سے مختلف ڈاکو مینٹری پیش کی ۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 12:35:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :