رنویر سنگھ نے خود کو چست رکھنے کا راز بتا دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کی متعدد استقبالیہ تقریبات کے انعقاد اور خود کو چست رکھنے کا راز بتا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ سے ایک شو میں شادی کی طویل استقبالیہ تقریبات کے انتظام اور خود کو چست رکھنے کے متعلق سوال پوچھنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بہت تفصیلات پسند ہیں جس کے مطابق تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ شادی میں 22 طرح کے کھانے کھانے کے باوجود وہ توانائی سے بھرپور ہیں جس کی وجہ باقاعدگی سے جم جانا ہے۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :