سوہانا خان کو فلمی دنیا میں قدم رکھنے اور سیکھنے کے لئے مزید 3 سے 4سال درکار ہیں، شاہ رخ

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بیٹی سوہانا خان کو فلمی دنیا میں قدم رکھنے اور سیکھنے کے لئے مزید 3سے 4سال درکار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر بیٹی سوہانا خان کی موجودگی اور ان کی پہلی فلم کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سوہانہ ابھی کوئی فلم نہیں کر رہی کیونکہ اسے ابھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے اور سیکھنے کے لئے مزید 3سے 4سال درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سوہانا کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ وقت گزارے اور ان سے سیکھے۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :