صنم بلوچ اور عامر لیاقت حسین کا عامر لیاقت کی پہلی بیوی سے متعلق بیان

عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا عامر کا رد عمل بھی آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 14:51

صنم بلوچ اور عامر لیاقت حسین کا عامر لیاقت کی پہلی بیوی سے متعلق بیان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2018ء) : مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں معروف مذہبی اسکالر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا جہاں ان سے ان کی شادی اور اس شادی پر ہونے والے تبصروں سے متعلق گفتگو کی ۔پروگرام کے دوران میزبان صنم بلوچ اور خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اہلیہ پر نام نہاد دینی تعلیم حاصل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہوں نے دین پڑھا ہی نہیں ہے ۔ تاہم ان تمام بیانات پر اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کا رد عمل بھی آگیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے جس نے مجھے اتنی اچھی والدہ ، بھائی اور مدد گار دوستوں سے نوازا، جو لوگ آپ کے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ رہتے ہیں وہی لوگ آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔

ایک اور پیغام میں دعا عامر نے ایک ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی میرے یا بھائی کے اچھے اخلاق اور تربیت کی تعریف کرتا ہے تو میں کہتی ہوں کہ یہ سب میری والدہ کی وجہ سے ہے۔ میری والدہ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ہماری بہترین انداز میں تربیت کی۔
دعا عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ ان سب پر اپنی رحمت کرے جو گھروں کو توڑنے کی بجائے انہیں پیار سے جوڑتے ہیں۔
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قرآن پاک کی کچھ آیات پوسٹ کیں لیکن انہوں نے اپنے شوہر کے بیانات پر کوئی بیان نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:51:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :