والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کو رواں سال کے دوران 7 بلین ڈالر سے زائد کا ریکارڈ باکس آفس بزنس حاصل

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کو رواں سال کے دوران 7 بلین ڈالر سے زائد کا ریکارڈ باکس آفس بزنس حاصل
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کے معروف فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشن ہائوس والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کو رواں سال کے دوران 7بلین ڈالر سے زائد کا باکس آفس بزنس حاصل ہوا ہے۔والٹ ڈزنی کا سب سے زیادہ منافع فلم’’بلیک پنتھر‘‘’’انکریڈیبلز 2‘‘اور’’ایونجرز انفنٹی وار‘‘سے حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

والٹ ڈزنی سے جاری بیان کے مطابق سٹوڈیوز کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ 7 بلین ڈالر سے زائد کی سالانہ کمائی حاصل ہوئی ہے،اس سے قبل2016 میں والٹ ڈزنی سٹوڈیوز نے اپنی فلموں سے 7.6 بلین ڈالر کمائی کی تھی۔

انٹرنیشنل باکس آفس پر 9دسمبر تک ڈزنی نی4.069 بلین ڈالر کا بزنس کیا جو کہ فلم انڈسٹری کی تاریخ کی کے دوسری بڑی اور ڈزنی کی تاریخ کی تیسری بڑی کمائی ہے۔ڈزنی کو امید ہے کہ 19دسمبر کو فلم’’میری پوپن ریٹرنز ‘‘کی ریلیز اس کے بزنس میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 17:42:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :