عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال پیش ہوئے، قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کیلئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی سمیت دیگر 5 افراد پر عدالت نے مئی میں فرد جرم عائد کی تھی۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 21:08:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :