شاہ رخ خان گلوکارہ راجا کماری کے مداح نکلے

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:28

شاہ رخ خان گلوکارہ راجا کماری کے مداح نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی امریکی گلوکارہ راجا کماری کے مداح نکلے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں راجا کماری کا سپر سٹار شاہ رخ خان کی ان کے میوزک کی پسندیدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے مجھے بلایا اور مجھے بتایا کہ وہ میرے میوزک کے مداح ہیں اور اپنی نئی فلم پر ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جو میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا اور فلم ’’زیرو‘‘ کے گانے ’’حسن پرچم ‘‘ کے زریعے میرا یہ خواب پورا ہو گیا۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 12:28:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :