نر گس فخری بھی انوشکا شرما کی مداح نکلیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:14

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ انو شکا شر ما نے فلم’’پری‘‘میں بہترین خو فناک کردار نبھا کے دوسری اداکارائوں کے لئے مزیددلچسپ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہارر فلم’’اماوس‘‘ سے با لی وڈ میں واپسی کر نے والیاداکارہ نر گس فخری نے اداکارہ انوشکا شر ما کی ہا رر فلم’’پری‘‘کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہانو شکا شر ما نے فلم’’پری‘‘میں بہترین خو فناک کردار نبھا کے دوسری اداکارائوں کے لئے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔واضح رہے اداکارہ نر گس کی یہ پہلی ہا رر فلم ہے۔جبکہ اس سے قبل اداکارہ بپا شہ باسو،ارمیلا ماٹنڈکراور انو شکا شرما ہارر کردار اداکر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 14:14:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :