بھارتی سنسر بورڈ نے عمران ہا شمی کی فلم’’چیٹ انڈیا‘‘پر اعتراضات لگا دیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:14

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہا شمی کی فلم’’چیٹ انڈیا‘‘پر بھارتی سنسر بورڈ نے اعتراضات لگا دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنسر بورڈ کی ایگزیمنیشن کمیٹی نے فلم کے ٹریلر پر اعتراضات لگا تے ہو ئیاسے نہ صرف نو جو انوںبلکہ ٹی وی اور تھیٹر میں دکھا نے کے لئے بھی غیر موزوں قرار دیا ہے جبکہ فلم کی ٹیگ لائن’’نقل میں ہی عقل ہے‘‘پر انہیں کو ئی اعتراض نہیں ہے ۔واضح رہے فلم’’چیٹ انڈیا‘‘بھارتی تعلیمی نظام میں پائی جانے والی خرابیوںکے بارے میں ہے جو کہ آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 14:14:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :