فلمی کیریئر میں آنے والے اتار چڑھائو کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں، کترینہ کیف

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلمی کیریئر میں آنے والے اتار چڑھائو کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ چند سالوں میں اچھے اور برے دونوں وقت سے گزرنا پڑا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فلمی کیریئر میں بہت سے اتار چڑھائو بھی دیکھے ہیں لیکن وہ ان حالات کو اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’زیرو‘‘ کا حصہ بننا ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہے کیونکہ معیاری فلموں کے زریعے وہ جہاں اپنی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو سامنے لانے اور باکمال لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے فن کو آگے منتقل کرنے کا موقع مل رہا ہے وہیںوہ بہت سی نئی چیزیں بھی سیکھ رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں ماہ 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 14:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :