شاہ رخ خان ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کی کاسٹ کے حتمی فیصلے کے بعد فلم کا اعلان کریں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کی کاسٹ کے حتمی فیصلے کے بعد فلم کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ عظیم ہیروز کو دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور وہ بھارتی خلاء باز راکیش شرماکی زندگی پر مبنی فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں کام کریں گے لیکن ابھی تک وقت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی کاسٹ کا حتمی فیصلہ ہو جانے کے بعد فلم کا اعلان کریں گے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں ماہ 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 14:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :