تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’3 بہادر‘‘ رائز آف دا واریئرز‘‘ کل ریلیز ہوگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:17

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’3 بہادر‘‘ رائز آف دا واریئرز‘‘ کل ریلیز ہوگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستانی 3ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’3بہادر‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’3بہادر: رائز آف دا واریئرز‘‘ آج (14دسمبر) سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شرمین عبید کی ہدایت کاری میں بننے والی 3ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’3بہادر‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’3بہادر: رائز آف دا واریئرز‘‘ کی کہانی تین مرکزی کرداروں آمنہ، سعدی اور کامل کے گرد گھومتی ہے جو خاص طاقتوں کے حامل ہوتے ہیں اور دنیا کو بری طاقتوں سے نجات دلانے میں مدد کرتے ہیں۔

فلم میں اداکارہ عریشہ رضی نے آمنہ، زوہان خان نے سعدی، مہوش حیات نے ارما، فہد مصطفی نے عمران، بہروز سبزواری نے دینو اور بشر عمار شفیع نے کامل کے کردار کے لئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو آج (14دسمبر) سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 15:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :