فلم ’’مانی کارنیکا دی کوئین آف جھانسی‘‘ میں 150 سال پرانے ہتھیاروں کا استعمال

جمعہ 14 دسمبر 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) با لی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلم’’مانی کا رنیکا دی کو ئین آف جھانسی‘‘ میں 150سال پرانے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے فلم میں استعمال کے گئے 150سال پرانے ہتھیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فلم میںدو طرح کے پرانے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں جنہیں1857ء میں استعمال کیا گیا تھا ان ہتھیاروں میں رائفلز اور پسٹلز شامل ہیں ۔

فلم کے مرکزی کردار لکشمی بھائی کو تلوار کا استعمال کرتے ہو ئے بھی دکھا یا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں انہیںجو حفاظتی شیلڈ استعمال کر تے ہو ئے دکھا یا گیا ہے جس کا وزن 5کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سی7 گھنٹے کے سیٹ اپ کی تیاری کے بعد ایک دن میںصرف دو یا تین مناظر ہی عکسبند کروائے جاتے تھے۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 11:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :