برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا پریمیئر دکھایا جائے گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:01

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا پریمیئر دکھایا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا 69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا آئندہ سال 7فروری سے شروع ہونے والے 69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سپیشل پروگرام میں ورلڈ پریمیئر دکھایا جائے گا جس کی کہانی ممبئی کے سٹریٹ ریپر ڈیوائن کی زندگی گھومتی ہے جبکہ برلن فلم فیسٹیول میں بھارتی فلم سمیت 9 ممالک آسٹریا، فرانس، سعودی عرب، کینیڈا، جرمنی، یونان، ترکی اور ہالینڈ کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ آئندہ سال 14 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:01:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :