بھارتی اداکارہ پونم کور کرتار پور راہداری سے خوش

پونم کور نے کرتار پور راہداری پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 دسمبر 2018 11:57

بھارتی اداکارہ پونم کور کرتار پور راہداری سے خوش
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) : کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پاکستان اور بھارت میں موجود سکھ برادری میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تاہم اب بھارتی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری پر ایک دستاویزی فلم ریلیز کر دی ہے۔

پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم میں کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا۔ 12 برس سے تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پونم کور نے گذشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا تھا۔ اس دوران پونم کور نے 28 نومبر کو کارتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

دورہ پاکستان کے دوران پونم کور نے ایک نان کمرشل دستاویزی فلم بنائی جس میں دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پاکستان آنے کی ترغیب دلائی۔دستاویزی فلم ''اے واک وِد پونم کور'' (A Walk With Poonam Kaur) 4 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں پونم کور نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔

پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے بھی اپنے پیغام کو اُجاگر کیا جو یہ ہے کہ ’پھر اُٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے، ہند کو ایک مرد کامل نے جگایا ہے خواب سے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے نارووال کے قریب کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔ کرتار پور بارڈر پر اس راہداری کی تعمیر کے بعد سکھ یاتریوں کو کرتارپور آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 11:57:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :