بالی ووڈ فلم ’’سمبا ‘‘28دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اداکارہ سارا علی خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:23

بالی ووڈ فلم ’’سمبا ‘‘28دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی ووڈ فلم ’’سمبا ‘‘28دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی‘فلم میں اداکارہ سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں - بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فلم ’’سمبا ‘‘میں روہت شیٹھی کیساتھ کام کر کے میرے تجربے میں ہزار گنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار روہت شیٹھی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع سے ہی روہت شیٹھی کے بہت بڑا مداح تھا اور ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور اب ان کے ساتھ فلم سمبا کر کے میرے تجربے میں ہزار گنا اضافہ ہوا ہے جو میری توقع سے بڑھ کر ہے لہٰذا میں روہت شیٹھی کے لئے جو محسوس کرتا ہوں اس کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

فلم میں اداکارہ سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:23:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :