فلموں کی جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کام کررہا ہوں‘ببرک شاہ

اگر ہم اپنے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کریں تو اسکے بہت مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:44

فلموں کی جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کام کررہا ہوں‘ببرک شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اداکار ببرک شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں فلموں کی جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کام کررہا ہوں ،اگر ہم اپنے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کریں تو اس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ایک ذاتی فلم ’’مولا وے ‘‘کے اٹھائیس شعبوں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو آج بھی برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف قدم بڑھایا ہے اس کامقصد صرف یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی ایڈیٹنگ بیرون ملک میں ہونے کی بجائے پاکستان میں ہی کی جائے تاکہ اپنے ذرائع مبادلہ کو بچا سکیں۔ ببرک شاہ نے کہا کہ میرے والد طارق شاہ کی فلم انڈسٹری کے لئے بے پناہ خدمات ہیں اور میں بھی ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلمو ں میں کام کرنے کے ساتھ انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے خدمت کرنے کاعزم رکھتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:44:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :