کرینہ اور سیف کے بیٹے نام پر فلم’’تیمور‘‘بنائی جائے گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 10:50

ممبئی۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے نام پر فلم’’تیمور‘‘بنائی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز مدھر بھنڈارکرنے فلم کا نام بھی رجسڑ کروا دیا ہے۔تا ہم فلم کی با قی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

جبکہ دادی شرمیلا ٹیگور نے تیمور کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر تیمور کی شہرت اسی طرح بڑھتی رہی تو وہ عام بچوں کی طرح اپنا بچپن نہیں جی سکے گا۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ بھی تیمور کے ساتھ کام کر نے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔جبکہ اداکار اجے دیو گن نے تیمور کو بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے مشہور ’’خان‘‘ کا خطاب دیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 10:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :