ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

160 ملین ڈالر سے مکمل ہونیوالی فلم 21 دسمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:15

ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ اور ہدایتکار جلوہ گر ہوئے۔ اس موقع پر ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے قرار دکھائی دئیے۔

ایکوا مین کا کردار نبھانے والے نامور ہالی وڈ ایکٹر جیسن ممووا جب ریڈ اکارپٹ پر پہنچے تو ان کے فینز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔جیسن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیااور اپنے مخصوص انداز میں دیگر ڈانسرز کے ہمراہ ہکا ڈانس بھی پرفارم کیا اور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔160ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 12:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :