سنی دیو ل اپنے چھوٹے بیٹے راج ویر کو بھی فلم انڈسٹری میں متعارف کراوئیں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنی دیو ل اپنے چھوٹے بیٹے راج ویر کو بھی فلم انڈسٹری میںمتعارف کراوئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کا اس حو الے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کرن کے بعد چھوٹے بیٹے راج ویر کو بھی فلموں میں متعارف کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور میں اسے بہتر طریقے سے جانتا ہوں۔وہ جانتا ہے کہ بطور اداکار میرے ساتھ کیسے کام کر نا ہے۔واضح رہے اداکار سنی دیول جلد ہی فلم’’پل پل دل کے پاس‘‘ریلیز کر کے اپنے بڑے بیٹے کرن کو متعارف کروانے والے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 12:49:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :