شوبز نیوز*

میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے فلم’’پی جے‘‘کے گیت کو عمران شوکت کی آوازمیں ریکارڈکرلیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورومعروف میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے اپنی نئی فلم’’پی جے‘‘کی میوزک تیاریوں کوحتمی شکل دینی شروع کردی ہیں،گزشتہ روزاشفاق علی نے فلم کے ایک گیت کو لیجنڈگلوکارشوکت علی کے بیٹے عمران شوکت کی آوازمیں ریکارڈکرلیا،یہ فلم مغل پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جارہی ہے،جس کے مصنف واجدزبیری،ڈائریکٹرشاہدشیخ ،فلمسازاشفاق مغل ہیں جبکہ فلم میں سہانہ نذرمرکزی کردارمیں جلوہ گرہورہی ہیں،آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران فلم کے میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے بتایا کہ فلم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں اور وہ ان دنوں فلم کے میوزک کوحتمی شکل دے رہے ہیں،جوکہ جلدہی مکمل کرلیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :