فلم سمبا کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا

فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئینگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نئے نویلے دولہا رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئینگی گی اور فلم 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن بے چین مداحوں کے لیے فلم کا رومانوی گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ آج ریلیز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گانا شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ہے جس کا فلم میں ریمکس بنا کر پیش کیا ہے۔ ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ کا ریمکس گیت 3 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکار راحت فتح خان نے اپنی سٴْریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔گانے کو سوئٹزرلینڈ کی خوبصورت وادیوں میں عکس بند کیا گیا ہے جس میں رنویر اور ساردہ دونوں ہی دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ گیت کو چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر 86 ہزار سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :