اداکار ریان گوسلنگ فوٹوگرافر بن گئے

جمہوریہ کانگو میں ہونے والی انسانی المیہ پر تصویری کتاب مرتب کریں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:05

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار ریان گوسلنگ فوٹوگرافر بن گئے۔کینیڈین نڑاد امریکی اداکار ریان گوسلنگ جن کی مشہور فلموں میں’’فرسٹ مین‘‘اور ’’لالا لینڈ ‘‘شامل ہیں ایک این جی او ’’اینف‘‘کے ساتھ جمہوریہ کانگو میں ہونے والی انسانی المیہ کو کیمرہ بند کریں گے۔

(جاری ہے)

’’اینف‘‘ڈائریکٹر جان پرنڈرگسٹ اور کانگولین انسانی حقوق کے کارکن فیدل بافیلمبا نے قائم کی ہے جس کا مقسد عالمی برادری کو کانگو کے حالات سے آگاہی دینا ہے اور وہاں ہونے والے جنگی جرائم سے پردہ اٹھانا ہے۔

ریان،جان کے ساتھ مل کر ’’کانگوسٹوریز:بیٹلنگ فائیو سنچریز آف ایکسپلائٹیشنز اینڈ گریڈ‘‘کیعنوان سے تصویری کتاب’’فوٹو بائے گوسلنگ‘‘ مرتب کریں گے۔گوسلنگ نے اپنے ارادے کا اظہار جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں منعقدہ ایک کتاب میلے میں خطاب کے دوران کیا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 20:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :