کامیڈین سٹار راجپال یادیو کی دوران قید تہاڑ جیل میں کامیڈی

پرفارمنس پر ساتھی قیدیوں اور جیل افسر کی خوب داد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) بالی ووڈ فنکار راجپال یادیو کا بحیثیت اداکارفلموں میں پرفارمنس تو سب نے دیکھی ہوگی لیکن انہوں نے قید کے دوران تہاڑ جیل میں اسٹیج پروگرام میں حاضرین کے دل جیت لئے۔قیدی نمبر 252،راجپال یادیو نے کچھ روز قبل بھارت کی تہاڑ جیل میں پہلی بار ایک پروگرام کے دوران اسٹینڈ اپ کامیڈی کی۔

(جاری ہے)

200 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے 47سالہ بھارتی اداکار راجپال یادیو نے اپنی فلم پروڈیوس کرنے کیلئے 5کروڑ روپے قرض لیا تھے جو واپس نہ کرنے پر بھارت کی ایک عدالت نے انہیں تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

راجپال کی پرفارمنس کو نہ صرف ساتھی قیدیوں نے انجوائے کیا بلکہ جیل آفیسر نے بھی خوب داد دی۔بھارتی اخبار کے مطابق تہاڑ جیل میں بڑے بڑے سیاست دان، کرکٹرز ، گینگسٹرز اور دہشت گردی سزا کاٹ چکے ہیں لیکن کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی مشہور اداکار یہاں قیدی کی حیثیت سے آیاہے۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 20:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :