فلم’’گاڈزیلا:کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ کانیاٹریلر جاری

اتوار 16 دسمبر 2018 10:50

لاس اینجلس۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’گاڈزیل:کنگ آف دی مونسٹرز‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارمائیکل ڈائوٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی برائون،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے ۔مذکورہ فلم آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

وقت اشاعت : 16/12/2018 - 10:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :