راج کمار رائو ہدایتکار میھگنا گلزار کی فلم کاحصہ بن گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 12:10

ممبئی۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکا ر راجکمار رائو ہدایتکار میھگنا گلزار کی نئی فلم کاحصہ بن گئے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اداکا ر راجکمار رائو میھگنا گلزار کی فلم کاحصہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم تیزاب گردی سے متا ثرہ لڑکی لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہو گی۔جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اداکا ر راجکمار رائو مرکزی کردار اداکریں گی۔فلم کی عکسبندی کا آغا ز آئندہ سال کیا جائے گا۔فلم کانام اور باقی تفصیلات تا حٓل سامنے نہیں آئیں۔

وقت اشاعت : 16/12/2018 - 12:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :