شوبز ڈیسک

ہالی ووڈ تھرلر فلم’’ امنگ دی شیڈوز ‘‘جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ تھرلر فلم’’ امنگ دی شیڈوز ‘‘عنقریب سینما گھروں کی زینت بنے گی۔تیاگو میسکوئٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی شناخت کو مخفی رکھتے ہوئے اپنے انکل کے قتل کا معمہ حل کرنے نکل پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے علاوہ چارلوٹ بیکٹ،گیانی کپالڈی،ڈومینک مدانی،باری جے،جوہن فلینڈرز اور پیٹر آرگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ بینڈر اور مائیکل کونر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم عنقریب سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/12/2018 - 19:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :